جمعہ 26 اپریل 2024

کپاس کی پیداوار والے علاقوں میں شوگر ملز کی منتقلی کا کیس

اسلام آباد ( دھرتی نیوز ) سپریم کورٹ میں کپاس کی پیداوار والے علاقے میں شوگر ملز کی منتقلی کے کیس میں حمزہ شوگر ملز ، جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کو بھی حصہ بنا لیا گیا۔

سپریم کورٹ میں کپاس کی پیداوار والے علاقے میں شوگر ملز کی منتقلی کے کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت کے دوران عدالت نے شریف خاندان کے وکیل کی خواجہ طارق رحیم کی سرزنش کی ، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ کیا وکیل ہمیں بتائے گا کہ کیس کیسے چلانا ہے ؟۔

دوران سماعت وکیل نے عدالت میں کہا کہ شوگر مل لگانے پر پابندی کا نوٹیفکیشن بڑا واضح ہے، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ پنجاب حکومت کو اپیل پر پہلے بات کرنے دیں،وزیر زراعت فخر امام کے بیان کے مطابق کاٹن کی پیداوار 25 فیصد کم ہوگئی،وزیر کے مطابق حکومتی اقدامات سے کاٹن کی پیدوار میں اضافہ ہوا ہے، طاقتور ایلیٹ نے اپنا اثر رسوخ استعمال کرکے کاٹن کی پیداوار کی حوصلہ شکنی کی ہے۔

Facebook Comments