منگل 16 اپریل 2024

ایسا کیا ہوا ؟کہ عاطف اسلم کنسرٹ ادھوراچھوڑکرچلے گئے، جانئے

اسلام آباد (دھرتی نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہفتے کی رات معروف گلوکار عاطف اسلم کے کنسرٹ میں خاتون سے بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا۔

عاطف اسلم کے کنسرٹ کے د وران خاتون سے بدتمیزی کی گئی۔ سٹیج کے بالکل قریب خاتون سے ہونے والی بدتمیزی پرعاطف اسلم نے کنسرٹ روک دیا۔عاطف اسلم نے خاتون کو سٹیج پربلایا تاہم اس دوران خاتون روتی رہیں۔ عاطف اسلم نے خاتون کو تسلی دی اور کنسرٹ ادھوراچھوڑکرچلے گئے۔عاطف اسلم کے کنسرٹ چھوڑ کر جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ خاتون نے سوشل میڈیا پر عاطف اسلم سے انتظامیہ کے خلاف ایکشن کی اپیل بھی کی۔

Facebook Comments