جمعہ 29 مارچ 2024

اسرائیل کی ایران کوصرف دھمکیاں ، امریکی انتظامیہ نے اندر کی بات بتا دی

نیو یارک ( دھرتی نیوز) اسرائیل کی جانب سے ایران پر جلد حملے کی دھمکی دی گئی مگر امریکی انتظامیہ کے مطابق اسرائیل فوری طور پر ایسا کرنے کی طاقت نہیں رکھتا۔

العربیہ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع بنی گینٹز نے امریکہ کے دورے کے دوران امریکی وزیر دفاع لائیڈآسٹن کو آگاہ کیا ہے کہ انہوں نے اپنی فوج کو ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری کا حکم دے دیا ہے، ایران کے ساتھ جوہری معاملات پر بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلااور بین الاقوامی برادری جان گئی ہے کہ ایران ان کے ساتھ کھیل کھیل رہا ہے۔ اسرائیل نے امریکی انتظامیہ سے فضائی ایندھن بھرنے والے ٹینکروں کی ترسیل کو تیز کرنے کے لیے کہا تھا جو ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے لیے اہم ہو سکتے ہیں۔

امریکی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران کی دھمکیاں صرف گیدڑ بھبھکیوں تک محدود ہیں کیونکہ اسرائیل نے جو طیارے مانگے ہیں وہ 2024 کے آخر سے قبل تیار ہونے کا کوئی امکان نہیں ۔

اسرائیل کے پاس موجود فضائی ایندھن بھرنے والے طیارے 50 سال سے زیادہ پرانے ہیں اور اسے پوئنگ 707 پر انحصار کرنا پڑتا ہے ، جبکہ مطلوبہ کے سی 46 ٹینکرز کا نیا بیڑا اعلیٰ صلاحیتوں کا مالک ہے مگر اس کی تیاری اور منتقلی میں کم از کم اڑھائی سال درکار ہیں ۔

Facebook Comments