جمعہ 13 دسمبر 2024

ثقلین مشتاق نےا بابر اعظم کوکیسا چیلنج دے دیا؟ ابھی جانیے

کراچی (دھرتی نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کے دوران دلچسپ مقابلے کی ویڈیو جاری کی ۔جو کہ لوگوں کی دلچسپی کا سبب بنی.

ویڈیو میں ثقلین مشتاق بابر اعظم کو ایک اوور میں 12 رنز بنانے کا چیلنج دیتے ہیں اور اپنی فیلڈ نگ بھی خود سیٹ کرتے ہیں۔ویڈیو کے دوران بابر اعظم کہتے ہیں کہ ثقلین مشتاق ابھی بھی ‘دوسرا’ بہت اچھا کرتے ہیں انکا دوسرا سلو ہوتا ہے۔ ثقلین مشتاق کی پہلی اور دوسری گیند پر بابر اعظم سنگل سکور کرتے ہیں ،جس کے بعد ثقلین مشتاق قومی آل راؤنڈر افتخار احمد سے کہتے ہیں کہ گیند گیلا ہورہا ہے اس کی آف سٹیمپ کے باہر گیند کروں گا اور تیسری گیند پر بابر اعظم آگے بڑھ کر شاٹ مارنے کی کوشش میں آؤٹ ہوجاتے ہیں۔

Facebook Comments