جمعہ 19 اپریل 2024

تیسرے ٹی ٹوینٹی سے قبل ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کورونا کے شکار ؟

کراچی (دھرتی نیوز )پاکستان دورے پر آئی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے پانچ اراکین کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ویسٹ انڈیز کے سکواڈ کے تین کھلاڑیوں سمیت پانچ افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جن میں شائی ہوپ، اکیل ہوسین ، جسٹس گریوز ، اسسٹنٹ کوچ روڈی ایسٹ وک ، ٹیم فزیشن اکشائی مان سنگھ شامل ہیں ۔ نجی ٹی وی کا ذرائع کے حوالے سے کہناتھا کہ ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان جاری رہنا مشکل ہو گیاہے ، بورڈ کی جانب سے بڑا فیصلہ آنے کا امکان ہے ۔

یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ آج کراچی میں کھیلا جانا تھا تاہم میچ کے منسوخ ہونے کے امکانا ت ظاہر کیئے جارہے ہیں ، جبکہ ابھی تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز بھی شیڈول میں ہے ۔

Facebook Comments