عمرکوٹ :شہدائے اے پی ایس کی برسی کے موقع پر دیے جلائے گئے
عمرکوٹ( سید ریحان شبیر )سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی برسی کے موقع پر پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن ضلع عمرکوٹ کی جانب سے پریس کلب عمرکوٹ پر شمعیں روشن گئیں، رحمدانی اکیڈمی، پاکستان زندہ آباد بیسک آرگنائزیشن ضلع عمرکوٹ کے چیرمین فقیر رسول بخش خاصخیلی نے شہدائے اےپی ایس او تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہاآج پوری قوم سانحہ اےپی ایس کےشہداء کوسلام پیش کررہی ہے ، سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول ہماری تاریخ کا سیاہ باب ہے لیکن اس واقعہ نے پوری قوم کوخوفزدہ کرنے کی بجائے متحد اور جرات مند بنادیا۔
تقریب سے رسول بخش خاصخیلی،غلام محمدکمبار ،ودیگرنے خطاب کرتےہوئے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی پر کافی حدتک قابو پایا ، ہم سب کی اب قومی ذمہ داری ہے کہ حکومت اورپاک فوج کے شانہ بشانہ دہشت گردی کی لعنت سے اس ملک کو پاک کرنے کیلئے کھڑے ہوں، آج کےدن ہم اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ اس ملک کو امن کاگہوارہ بنا کردم لینگے۔
تقریب سے عادل حسین،سجاد شیخ، غلام محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم جاگ رہی ہے اور متحدہے ہمارے اساتذہ اورطلبہ نے جس جرآت، بہادری اور حوصلے کا ثبوت دیا وہ قابل تعریف ہے، تقریب میں شریک بچے پاک فوج زندہ باد دہشت گرد مردہ باد کے نعرے لگارہے تھے۔
Facebook Comments