جمعہ 13 دسمبر 2024

کراچی دھماکے سے گونجھ اٹھا

کراچی کے علاقے شیر شاہ کے پراچا چوک پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

دھماکا ایک نجی بینک میں ہوا جس کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ دور دور تک آواز سنی گئی جبکہ اس کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکلز کو بھی نقصان پہنچا۔

علاقہ ایس ایچ او نے بتایا کہ بینک کی عمارت نالے پر تعمیر تھی جنہیں کچھ عرصے قبل نوٹس دیا گیا تھا کہ نالے کی صفائی کے لیے بینک کو خالی کردیں۔

دھماکے کے فوری بعد علاقہ مکین اور ریسکیو ٹیمز جائے وقوع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق دھماکے کی وجہ کا تعین کیا جارہا ہے اور رینجرز کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیراؤ کرلیا۔

نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے جس میں تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔ بعض اوقات میڈیا کو ملنے والی ابتدائی معلومات غلطی ہوتی ہیں۔ لہٰذا ہماری کوشش ہے کہ ہم متعلقہ اداروں، حکام اور اپنے رپورٹرز سے بات کرکے باوثوق معلومات آپ تک پہنچائیں۔

Facebook Comments