ھفتہ 20 اپریل 2024

لاہور ہائی کورٹ کانکاح نامے میں حق مہر کے کالم میں ترمیم کرنے کا حکم

لاہور (دھرتی نیوز )ہائیکورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نکاح نامے میں حق مہر کے کالم میں ترمیم کرنے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی ویکے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے نکاح نامے میں اشیاءکی تفصیل کے کالم 16 کو حق مہر کے کالم 13 کا حصہ قرار دے دیا۔ فیصلے کے مطابق فریقین حق مہر کے علاوہ کچھ لکھوانا چاہیں تو علیحدہ لکھوائیں۔عدالت نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے نکاح نامے میں نقد، منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کے لیے علیحدہ کالم بنانے کا بھی حکم دیا ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نکاح رجسٹرار کی تربیت کے لیے انتظامات کیے جائیں۔حکومت نکاح رجسٹرار کے لائسنس کے لیے کم سے کم تعلیم کا معیار مقرر کرے۔جسٹس مرزا وقاص روف کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔ واصف علی سمیت دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔

Facebook Comments