جمعہ 13 دسمبر 2024

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں خون خرابا

پشاور (دھرتی نیوز) خیبرپختونخوا کا بلدیاتی الیکشن خونی الیکشن بن گیا ، کرک کی تحصیل تخت نصرتی میں پولنگ سٹیشن میں فائرنگ کے باعث دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تخت نصرتی میں پولنگ سٹیشن کے دوران دو گرہوں میں تلخ کلامی کے بعد فائرنگ ہو گئی ، فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے شاہد خٹک کا چچا زاد بھائی اور گن مین ہلاک ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد پولنگ روک دی گئی جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے دوران پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے پر تین بھارتی لڑکوں کو بڑی سزامل گئی

ادھر جمرود ملا گوری میں جنرل کونسلر کے دو امیدواروں میں اور حامیوں میں لڑائی نے افراتفری پیدا کر دی ، پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کر دی جبکہ جمرودملاگوری میں پولنگ کاعمل روک دیاگیادوسری جانب کسان کونسل کی نشستوں کےامیدوارکاانتخابی نشان غلط چھپنے پر دو ویلج کونسلگجرگڑھی ٹو اوربہرام خان پر الیکشن ملتوی کر دیا گیا ، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرنےانتخابات ملتوی کرادیئے۔گورنمنٹ ہائی سکول متنی میں پولیس اہلکار کے ساتھ سیاسی کارکنوں کی تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد چند منٹ کیلئے پولنگ کا عمل روکا گیا ، بعد ازاں پولیس اہلکار کو وہاں سے ہٹا کر پولنگ کا عمل دوبارہ شروع کرایا گیا۔

Facebook Comments