جمعہ 13 دسمبر 2024

او آئی سی، نمائندہ یو این سیکرٹری جنرل کی پوری دنیا کو وارننگ

اسلام آباد (دھرتی نیوز ) او آئی سی کے وزرا خارجہ اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندے نے اہم نکتہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر افغانستان سے متعلق بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو اس سے پوری دنیا متاثر ہو گئی ۔

اسلام آباد میں ہونے والے او آئی سی کے وزرا خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مائیکل گریفن نے کہا کہ میں آپ سے خطاب سیکرٹری جنرل کا خاب ہے جو میں پڑھ رہا ہوں ، افغانستان کا بحران خطرناک ہے ، 80 فیصد افغانی روزہ مرہ کے اخراجات اٹھانے کی سکت بھی نہیں رکھتے ، 29 فیصد بیروزگاری بڑھ چکی ہے ۔لاکھوں بچے تعلیم جبکہ 70 فیصد اساتذہ تنخواہوں سے محروم ہیں ۔

Facebook Comments