جمعہ 13 دسمبر 2024

عاقب جاوید نے پی ایس ایل کے آئی پی ایل سے بہتر ہونے کی وجہ بتا دی

لاہور(دھرتی نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق باولر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پچز بلے بازوں اور باولرز دونوں کو فائدہ پہنچاتی ہیں جس کے باعث یہ دنیا کی بہترین لیگز میں سے ایک ہے ، اگر ہم اس کے برعکس آئی پی ایل پر نظر ڈالیں تو وہاں فلیٹ پچز ہوتی ہیں جو صرف بلے بازوں کو فائدہ پہنچاتی ہیں بالرز کے لیے کچھ نہیں ہوتا۔

ٹی وی اسپورٹس کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں اگر کوروناکے کیسز سامنے نہیں آتے اور لیگ پاکستان میں منعقد ہوتی ہے تو ہمیں کراچی اور لاہور میں کوالٹی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

Facebook Comments