بدہ 24 اپریل 2024

پنجاب آب اتھارٹی میں ڈیجیٹل جی آئی ایس نظام متعارف

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب آب اتھارٹی میں ڈیجیٹل جی آئی ایس نظام متعارف کروادیا گیا، گلبرگ ہیڈ آفس میں جغرافیائی معلوماتی نظام کا با ضابطہ طور پر آج افتتاح کیا گیا۔

اس موقع پر چئیرمین ڈاکٹر شکیل خان نے بتایا کہ جدید جی آئی ایس نظام کے ذریعے پورے پنجاب سے براہ راست مانیٹرنگ کی جاسکے گی، جدید ڈیجیٹل جی آئی ایس نظام سے ادارے میں شفافیت کو فروغ ملے گا۔

واسا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید زاہد عزیز نے کہاکہ آب پاک اتھارٹی کے تمام منصوبوں کا ڈیٹا جی آئی ایس نظام پر منتقل کر دیا گیا، جدید نظام کی بدولت تمام منصوبوں کو ڈیجیٹل نقشوں پر منتقل کیا جائیگا۔ ان کاکہناتھاکہ منصوبوں کی تمام معلومات بھی ڈیجیٹل نظام میں محفوظ جائینگی، پورے پنجاب سے آب پاک اتھارٹی کے زیر انتظام تمام منصوبوں کی لائیو مانیٹرنگ کی جاسکے گی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر جی آئی ایس مس حنا ابرار نے جدید نظام پر متعلقہ حکام کو بریفنگ دی۔

Facebook Comments