جمعہ 19 اپریل 2024

سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ

کراچی(دھرتی نیوز)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ26 ہزار 150 روپے ہوگئی جبکہ10 گرام سونے کی قیمت 386 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 8 ہزار 153 روپے ہے ۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 5 ڈالر اضافے کے بعد 1810 ڈالر فی اونس ہے۔

Facebook Comments