جمعرات 25 اپریل 2024

بالی ووڈ کے معروف ترین فلمساز کی اچانک موت

ممبئی (دھرتی نیوز ) سلمان خان کی معروف ترین فلم ’’ ویر ‘‘ کے پروڈیوسر ’وجے گالانی‘ 50 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وجے گیلانی کو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور کچھ روز قبل وہ علاج کی غرض سے لندن گئے تھے تاہم بدھ کی شب انہوں نے اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیں ۔ان کی موت اچانک ہوئی ۔

وجے گالانی بالی ووڈ کے کامیاب فلمسازوں میں سے ایک تھے اور بالی ووڈ لے بزنس ماڈل کو بخوبی سمجھتے تھے جبکہ متعد اداکاروں کے قریبی دوست بھی تھے ۔وجے گالانی نے امیتابھ بچن کے کیریئر کی معروف ترین فلم ’’ سوریاونشی‘‘ بھی بنائی جوکہ انڈسٹری میں اپنی ایک الگ پہنچان رکھتی ہے ، اس کے علاوہ انہوں نے بطور پروڈیوسر فلم اچانک ، اجنبی ، دی پاور بنائی ۔

Facebook Comments