جمعہ 19 اپریل 2024

عوام کو 74 سال میں صرف خواب دکھائے گئے ترقی کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچے ، شوکت ترین

اسلام آباد (دھرتی نیوز ) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ملکی تاریخ کے 74 سال میں عوام کو صرف خواب دکھائے گئے ، کبھی بھی معیشت کی ترقی کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ پائے ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ ماضی میں عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے گئے ، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک شخص عمران خان آیا ہے جس نے کہا کہ معیشت کو عوام کیلئے ترقی دیں گے ، کچھ ایسا کریں گے جس کی وجہ سے غریب عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

شوکت ترین نے مزید کہا کہ جب تک وزیر خزانہ ہوں عمران خان کا خواب پورا کرنے کیلئے کوشش کرتا رہوں گا۔

Facebook Comments