جمعہ 29 مارچ 2024

چیئرمین نیب، نیب نے ان پر بھی ہاتھ ڈالا جن کو کوئی نظر اٹھا کر دیکھ نہیں سکتا

اسلام آباد ( دھرتی نیوز) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے حالیہ چار سالون میں تاریخ کی بڑی ریکوریاں کیں ، ان کیخلاف بھی کارروائیاں کیں جنہیں کوئی نظر اٹھا کر دیکھ بھی نہیں سکتا تھا۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہریکوریز کے حوالے سے کچھ لوگوں نے چائے کی پیالی میں طوفان اٹھانے کی کوشش کی،4سال میں سب سے زیادہ ریکوریاں کی گئیں،541ارب کی ریکوریاں ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ہیں، ایک ہاوسنگ سوسائٹی نے 14ارب روپے اداکیے،نیب نہ ہوتاتو یہ ریکوریاں ان متاثرین میں تقسیم نہ ہوتے ،نیب کے پاس ریکوریزکاریکارڈ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں برس 200 کارروائیاں کی گئیں جبکہ مزید ابھی ہوں گی ، نیب کودیانتداری کی مثال بن کرکام کرناچاہیے،نقدی میں 56ارب روپے سوسائٹیز سے آئے ، اراضی خریدتے وقت تصویر اورلگا ئی جاتی ہے جو حقیقت کے برعکس ہوتی ہے،لو گوں کوسادہ ہوناچاہیے لیکن دھوکے سے بچنا بھی ضروری ہے،36ہزار افرادکو ان کی رقوم واپس کی گئی۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ سکھر میں گندم کے ذخائر ادھرادھر ہوگئے تھے،پوچھنے پر کہاگیاچوہوں نے کھائے،نیب پرتنقید ضرور کریں لیکن ثبوت کے ساتھ ۔

Facebook Comments