بدہ 24 اپریل 2024

بنوں کی تحصیل ککی میں میئر کے انتخاب پر دوبارہ گنتی ،الیکشن کمیشن کا حکم

اسلام آباد (دھرتی نیوز)الیکشن کمیشن نے بنوں کی تحصیل ککی میں میئر کے انتخاب پر دوبارہ گنتی کا حکم جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات ک مطابق الیکشن کمیشن کا اپنے فیصلے میں کہناتھا کہ آر او تمام امیدواروں کی موجودگی میں دوبارہ گنتی کریں ، بنوں کی تحصیل ککی میں ایک ہفتے میں دوبارہ گنتی کی جائے ، آر او نے پہلی گنتی میں ایک امیدوار کےعلاوہ کسی کو نوٹس نہیں دیا تھا ۔الیکشن کمیشن نے جے آئی، جے یو آئی اور آزاد امیدواروں کی درخواست پر فیصلہ سنایا ، ابتدائی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے جنید رشید کامیاب ہوئے تھے ۔

Facebook Comments