جمعہ 29 مارچ 2024

سونے کی قیمت نے غریب کے ہوش اڑا دیے، مزید اضافہ

سونے کی قیمت نے غریب کے ہوش اڑا دیے، مزید اضافہ

کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے پاکستان بھر میں قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

 دھرتی نیوز کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 14 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 1738 اونس تک پہنچ گئیں۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ ایک ہزار روپے جبکہ دس گرام کی قیمت 343 روپے اضافے کے بعد 86 ہزار 591 روپے تک پہنچ گئیں۔

یاد رہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان بھر کے صرافہ بازار بند ہیں اور اسی وجہ سے لین دین نہیں ہورہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے باعث اس کے اثرات پاکستانی صرافہ بازار بھی پڑے اور سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

یہ بھی یاد رہے کہ سونے کے مقابلوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں جس کے سبب ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی تھی۔

Facebook Comments