ھفتہ 20 اپریل 2024

امارات ائیرلائن نے کورونا وائرس سے متاثرہ مسافر کو کراچی پہنچا دیا

دبئی (دھرتی نیوز)امارات ائیرلائن نے کورونا وائرس سے متاثرہ مسافر کو دبئی سے کراچی پہنچا دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق امارات ائیرلائن کورونا پازیٹو مسافر کو پرواز میں بٹھا کر کراچی لائی ہے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ مسافر دبئی میں بھی کورونا پازیٹو تھا اور جب مسافر کا کراچی میں کورونا ٹیسٹ کیا گیا تو وہ بھی پازیٹو آیا ہے، کورونا سے متاثرہ مسافر کو تین روز کے لیے آئسولیشن میں رکھنے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ائیرپورٹ پر موجود محکمہ صحت کے عملے نے واقعہ سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی کو رپورٹ کردی ہے۔

Facebook Comments