منگل 12 نومبر 2024

ڈبلیو ایچ او : 2022 میں کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے پرامید

نیو یارک(دھرتی نیوز)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) کے سربراہ ٹیڈروس پر اُمید ہیں کہ 2022 میں کورونا وائرس کو شکست دے دیں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق سال نو کے موقع پر ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر ممالک کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مل کر کام کریں تو 2022 میں اس وبا سے نجات حاصل کرلی جائے گی۔تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ ویکسین کی تقسیم میں عدم مساوات وائرس کے پھیلنے کے خطرے کو بڑھا رہی ہے۔ٹیڈروس نے کہا کہ تنگ نظری پر مبنی قوم پرستی اورکچھ ممالک کی طرف سے ویکسین کی ذخیرہ اندوزی نے ویکسین کی منصفانہ تقسیم کو نقصان پہنچایا ہے اور اومی کرون کے پھیلاؤ کیلئے مثالی حالات پیدا کیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جتنی دیر تک ویکسین کی غیر منصفانہ تقسیم جاری رہے گی تب تک وائرس کے پھیلنے کے خطرات اتنے ہی زیادہ ہوں گے اس لیے اگر ممالک مل کر کام کریں اور ویکسین کی صحیح تقسیم کریں تو اس وبا پر قابو پا لیا جائے گا۔

Facebook Comments