جمعرات 28 مارچ 2024

کورونا سے صحتیاب شہری کا خوشی میں رقص وائرل

کورونا سے صحتیاب شہری کا خوشی میں رقص وائرل

جنوبی وزیرستان کے ایک شہری نے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کی خوشی میں ایسا زبردست ثقافتی رقص کیا کہ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

جنوبی وزیرستان میں ایک شخص کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنےکے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔

تاہم تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ قرنطینہ میں دن مکمل کرنے کے بعد اس شخص کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کی خوشی میں معصوم خان نامی شخص نے وزیرستان کا ثقافتی رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

Facebook Comments