جمعہ 26 اپریل 2024

ممبر قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کا کورنا ٹیسٹ مثبت آ گیا

ممبر قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کا کورنا ٹیسٹ مثبت آ گیا

متحدہ مجسل عمل (ایم ایم اے) سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کا کورنا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے منیر اوکزئی کے بیٹے اختر منیر نے والد میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منیر خان اورکزئی ملاقات کے لیے آئے کسی متاثرہ شخص کی وجہ سے بیمار ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی کورونا وائرس کا شکار

اختر منیر اورکزئی نے بتایا کہ منیرخان اورکزئی گزشتہ روز حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاورمیں وینٹی لیٹرپر تھے تاہم اب ان کی طبیعت بہترہے۔

انہوں نے بتایا کہ والد منیر خان اورکزئی لاک ڈاون کی صورتحال میں گھر پر ہی رہے ہیں، ہماری فیملی کے دیگرممبران کےبھی کورونا کے ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں ۔

خیال رہے کہ منیر خان اورکزئی ایم ایم اے کے کرم ضلع سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی ہیں۔

Facebook Comments