جمعہ 29 مارچ 2024

سماجی فاصلہ، یورپی شہری نے انوکھا ریسٹورنٹ کھول لیا

سماجی فاصلہ، یورپی شہری نے انوکھا ریسٹورنٹ کھول لیا

اسٹاک ہوم : سویڈن میں ایک شخص نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے سماجی دوری اختیار کرتے ہوئے انوکھا ریسٹورنٹ کھول دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کی جان لیوا وبا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے لاک ڈاؤن جاری ہے اور تمام ممالک کی حکومتوں کی جانب سے شہریوں کو آپس میں سماجی دوری بنانے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی مسلسل ہدایات کی جارہی ہیں۔

دنیا بھر جہاں لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام دفاتر، کاروبار، اور تعلیمی ادارے بند ہیں وہیں دنیا بھر میں ریسٹورنٹس کوئی روز بند پڑے ہیں لیکن یورپی ملک سویڈن میں ایک شہری نے سماجی دوری برقرار رکھتے ہوئے انوکھا ریسٹورنٹ کھولا ہے۔

کرونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے بنائے گئے اس ریستورنٹ میں صرف ایک ہی شخص کھانا کھاسکتا ہے اور یہاں صرف ایک ہی ٹیبل لگائی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریستورنٹ کے مالک نے اتنا ہی نہیں بلکہ صارف کو کھانا پیش کرنے کےلیے ایک رسی لگائی ہے جس میں ایک ٹوکری بندھی ہوئی اور صارف تک اس ٹوکری کے ذریعے کھانا پہنچایا جاتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سویڈن میں سماجی دوری پر عمل کرنے والا ٹیبل فار ون نامی ریسٹورینٹ 10 مئی سے کھلے گا جو کہ یکم اگست تک صارفین کو اپنی خدمات فراہم کرے گا۔

ریستورنٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ روزانہ ایک شخص ہی ایک ٹیبل پر بیٹھ کر کھانا کھا سکے گا اور اس کے استعمال شدہ برتن دو مرتبہ دھلیں گے جب کہ ٹیبل کو بھی سینیٹائز کیا جائے گا۔

Facebook Comments