بدہ 24 اپریل 2024

”کرونا وائرس“ سے نجات کیلئے پوری پاکستانی قوم کو اجتماعی طور پر توبہ واستغفار کرنا چاہیے

”کرونا وائرس“ سے نجات کیلئے پوری پاکستانی قوم کو اجتماعی طور پر توبہ واستغفار کرنا چاہیے

”کرونا وائرس“ سے نجات کیلئے پوری پاکستانی قوم کو اجتماعی طور پر توبہ واستغفار کرنا چاہیے

خانیوال (سعید احمد بھٹی) چیئرمین مجلس علماء پاکستان،خانقاہ سعیدیہ نقشبندیہ کے سجادہ نشین اور بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب وامام علامہ سید عبدالخبیر آزادنے جامع مسجد السعید کبیروالا میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک ”نیکیوں“ کا موسم بہار ہے،ماہ رمضان کے رحمتوں بھرے لمحات میں ”کرونا وائرس“ سے نجات کیلئے پوری پاکستانی قوم کو اجتماعی طور پر توبہ واستغفار کرنا چاہیے کیونکہ توبہ و استغفار کرنے سے اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے اور ہر طرح کی آفات وبلیات سے نجات حاصل ہوتی ہے‘ اس وقت پوری پاکستانی قوم کے ساتھ ساتھ پوری امت مسلمہ کو چاہئے کہ فوری طور پر رجوع الی اللہ کرے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کیلئے قیامت تک توبہ کا دروازہ کھلا رکھا ہوا ہے‘اللہ تعالیٰ کی رحمت بہت وسیع ہے‘ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم ایک دوسرے پر ظلم و ستم کرنے سے توبہ کرے‘ناپ تول میں کمی امانتوں میں خیانت‘ کمزوروں غریبوں کے حقوق غصب کرنے ان کی جائیدادوں پر قبضے یہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا سبب بنتے ہیں‘اس سے باز آئیں اورحق داروں کے حقو ق کو ادا کریں اور اللہ تعالیٰ کے حضورسچی توبہ کریں‘ اس سے ہمارے گھروں میں بھی اور پورے ملک پاکستان میں برکتوں اور رحمتوں کا نزول ہوگا‘ہر مسلمان کو چاہئے درودشریف،آیت کریمہ اور استغفار کثرت کے ساتھ کریں اور اپنے گھروں میں قرآن کریم کی تلاوت کا اہتمام کریں۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ! ہم اپنے اسلاف پیر طریقت حضرت سید سعید احمد نقشبندیؒ،علامہ سید عبدالقادر آزاد ؒ نقشبندی کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اصلاح معاشرہ کا فریضہ انجام دیتے رہیں گے اور ماہانہ روحانی محافل ذکر ومراقبے کے ذریعے قلوب واذہان تصوف کیلئے روحانیت کا اہتمام کریں گے۔مذکورہ تقریب سے مولانا عبدالخالق رحمانی،ممبر ڈویژنل امن کمیٹی فیاض اسلم چوہدری،مہر عبدالخالق مرالی،میاں محمد اجمل عباس،سید عبدالبصیر آزاد، سید عبدالرازق آازد اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے علامہ سید عبدالخبیر آزادکی عالم اسلام کے اتحاد واتفاق،قیام امن،مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور دکھی انسانیت کی بلاتفریق خدمات کیلئے قابل ستائش کاوشوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر عالم اسلام کی سربلندی اور کرونا وائرس سے تمام بنی نوع انسان کو محفوظ رکھنے کیلئے بارگاہ خداوندی میں خصوصی دعاکی گئی۔

Facebook Comments