ھفتہ 20 اپریل 2024

اسپورٹس بورڈ پنجاب کا پہلوان دین محمد کی خدمات کو سراہنے کا فیصلہ

اسپورٹس بورڈ پنجاب کا پہلوان دین محمد کی خدمات کو سراہنے کا فیصلہ

اسپورٹس بورڈ پنجاب نے ایشین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ پہلوان دین محمد کی خدمات کو سراہنے کا فیصلہ کرلیا۔

چند روز قبل جیو نیوز نے دین محمد کی خدمات پر رپورٹ نشر کی تھی، رپورٹ میں پاکستان کے پہلے میڈلسٹ دین محمد نے پزیرائی نہ ملنے پر شکوہ کیا تھا۔

دین محمد نے 1954 کی ایشین گیمز میں سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا، دین محمد پاکستان کے وہ کھلاڑی ہیں جنہیں سب سے پہلے کسی بین الاقوامی مقابلے میں ملک کے لیے طلائی تمغہ جیتنے کا منفرد اعزاز حاصل ہے۔

وزیر کھیل پنجاب تیمور خان کا کہنا ہے کہ دین محمد کی خدمات پر حکومت ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب دین محمد کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

تیمور خان نے یہ بھی بتایا کہ دین محمد کی تصویر اسپورٹس بورڈ پنجاب کی وال آف فیم میں آویزاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Facebook Comments