جمعہ 19 اپریل 2024

ویمنز کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ویڈیو لنک پر لینے کا فیصلہ

ویمنز کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ویڈیو لنک پر لینے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ویمن کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ بھی ویڈیو لنک کے ذریعے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 38 ویمن کرکٹرز کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ ہوں گے، جن میں پرون ہولڈ، بلغارین اسکاٹس، ورٹیکل جمپس اور پش اپس شامل بھی شامل ہیں، فٹنس ٹیسٹ 20 مئی تک جاری رہیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق خواتین کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ افطار کے بعد ہوں گے جبکہ نتائج کا اثر سینٹرل کنٹریکٹ پر نہیں ہو گا۔

فٹنس ٹرینر کی عبوری ذمے داریاں نبھانے والے عمران خلیل ٹیسٹ کی نگرانی کریں گے۔

چیف سلیکٹر ویمن کرکٹ عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ فٹنس کلچر کو فروغ دینا ہمارا ہدف ہے، کوشش کی ہے کہ فٹنس ٹیسٹ سامان کے بغیر اور انڈور ہی منعقد ہو سکیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ فٹنس کا مطلوبہ معیارحاصل نہ کرنے پر کوئی پینلٹی نہیں ہوگی جبکہ کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ فٹنس لیول برقرار رکھنا ضروری ہے۔

Facebook Comments