جمعرات 28 مارچ 2024

کورونا وائرس کی مائیکرو اسکوپک تصویر والا ‘کورونا ہیئر اسٹائل’

کورونا وائرس کی مائیکرو اسکوپک تصویر والا ‘کورونا ہیئر اسٹائل’

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس سے لاکھوں افراد متاثر ہو چکے ہیں اور بے شمار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

کورونا وائرس جتنی تیزی سے دنیا میں پھیلا ہے اتنی ہی تیزی سے اس وائرس سے متعلق عجیب و غریب واقعات بھی سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

کورونا وائرس سے آگاہی کے لیے کہیں کورونا برگر اور کورونا کیک تیار کیا جا رہا ہے تو کہیں اس سے متاثر ہو کر کورونا جیولری کی بھی خبریں سامنے آئی ہیں۔

فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل

لیکن اب حال ہی میں کورونا وائرس کی مائیکرو اسکوپک تصویر سے متاثر ہو کر ‘کورونا ہئیر اسٹائل’ کی مقبولیت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

جی ہاں کینیا کی سب سے بڑی کچی آبادی کبیرا میں حجاموں نے کورونا وائرس سے متاثرہ ہو کر ’کورونا ہیئر اسٹائل‘ ایجاد کیا ہے۔

اس کورونا ہیئر اسٹائل میں بالوں کو اُن ابھاروں کی طرح ترتیب دیا جاتا ہے جو کورونا وائرس کی مائیکرو اسکوپک تصویر جیسے دکھتے ہیں یعنی کورونا ہیئر اسٹائل بنوانے والے کا سر بالکل کورونا وائرس کی مائیکرو اسکوپک تصویر جیسا دکھتا ہے۔

دوسری جانب اس کورونا ہیئر اسٹائل کو بنوانا مہنگا بھی نہیں ہے،  ہیئر اسٹائل کو بنانے کی قیمت ایک ڈالر سے بھی کم ہے، جسے کچی آبادی میں رہنے والے غریب لوگ بھی نسبتاً آسانی سے ادا کر سکتے ہیں۔

فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل

واضح رہے کہ یہ ہیئر اسٹائل اب پورے کینیا میں مقبول ہو رہا ہے جس سے وہاں کے حجاموں کو اپنا روزگار بچانے میں مدد مل رہی ہے۔

Facebook Comments