ھفتہ 20 اپریل 2024

کراچی: سمندری ہوائیں چلنے لگیں، ہیٹ ویو الرٹ ختم

کراچی: سمندری ہوائیں چلنے لگیں، ہیٹ ویو الرٹ ختم

سمندری ہوائیں معمول کے مطابق چلنے کے باعث کراچی کے لیے جاری ہیٹ ویو الرٹ ختم کر دیا گیا۔

شہرِ قائد میں آج زیادہ سے درجۂ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے شہر قائد کے حوالے سے پیش گوئی کی ہےکہ کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 27 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنوب مغرب سے ہوائیں 14 سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

Facebook Comments