جمعرات 25 اپریل 2024

کارکردگی ، فٹنس میں مزید بہتری لانا ہوگی، عابد علی

کارکردگی ، فٹنس میں مزید بہتری لانا ہوگی، عابد علی

قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز عابد علی کاکہنا ہے کہ بی کیٹیگری میں آنے کے بعد اپنی کارکردگی اور فٹنس میں مزید بہتری لانا ہوگی۔

عابد علی نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ بی کیٹیگری میں رہتے ہوئے اتنا اچھا پرفارم کروں کہ اگلے سال اے کیٹیگری ملے۔

قومی اوپنر کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت قومی ٹیم میں شامل ہوا تو ہر موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ میرا ہدف تھا کہ سنٹرل کنٹریکٹ کی سی سے بی کیٹیگری میں ترقی حاصل کروں ۔

واضح رہے کہ عابد علی کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلتے ہوئے سنچری بنانے میں کامیاب رہے ، مین آف دی میچ اور سیریز قرار پائے جبکہ آسٹریلیا کے خلاف بھی انہوں نے ون ڈے ڈیبیو پر سنچری اسکور کی تھی۔

Facebook Comments