ھفتہ 20 اپریل 2024

ویکسین کی تیاری تک ہمیں وائرس کے ساتھ گزارا کرنا ہے، وزیراعظم

ویکسین کی تیاری تک ہمیں وائرس کے ساتھ گزارا کرنا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹروں کو وائرس کے خلاف اقدامات میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک کورونا وائرس کی ویکسین تیار نہیں ہوتی ہم اس کے ساتھ گزرا کرنا ہے۔

اسلام آباد میں ٹیلی ہیلتھ پورٹل کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ‘جب تک ویکسین نہیں ہے ہم اس وائرس کے ساتھ گزارا کرنا ہے، گزارا وہی قوم کرسکتی ہے جو سمجھتی ہو کہ مل کر مشکل وقت کا سامنا کرنا ہے’۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے دیکھا کہ پیسہ والے ممالک جن کے پاس ہمارے پاس ہمارےمقابلے میں بے تحاشا دولت ہے ان کے برے حالات ہیں، ان کی صحت کی سہولیات اس مشکل وقت کاسامنا نہیں کرسکتیں‘۔

ان کاکہنا تھا کہ ‘بدقسمتی سے ہم نے اپنے صحت کے نظام اور ہسپتالوں پر توجہ نہیں دے سکے تو ہمارے لیے زیادہ بڑا چیلنج ہے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اب تک وائرس جس طرح پھیلا ہے، اس کا مقابلہ مغربی ممالک سے کریں تو وہ حالات نہیں ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہمار ہسپتالوں میں ابھی تک وہ حالات نہیں ہیں جو ہم باہر کے ملکوں میں دیکھ رہے ہیں لیکن ہمیں اس سال وائرس کے ساتھ گزارا کرنا پڑے گا اس لیے قوم جتنے بھی وسائل ہیں ان کے ساتھ پوری قوم مل کر مقابلہ کرے گی’۔

برطانیہ نے رضاکاروں کے لیے اپیل کی تو دو لاکھ شامل ہوئے لیکن ہمارے ہاں 10 لاکھ ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کورونا وائرس کے خاتمے کے بعد بھی ٹائیگر فورس کی ضرورت پڑے گی جبکہ ٹیکنالوجی کی مدد سے پہاڑی علاقوں تک رسائی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ جیسے جیسے سال آگے بڑھے تو کیسز میں بھی اضافہ ہوگا تو ہمیں ڈاکٹروں کی مزید ضرورت پڑے گی۔

Facebook Comments