بدہ 24 اپریل 2024

لاک ڈاؤن میں سچن ٹنڈولکر ہیر اسٹائلسٹ بن گئے

لاک ڈاؤن میں سچن ٹنڈولکر ہیر اسٹائلسٹ بن گئے

لاک ڈاؤن میں جہاں دیگر کھلاڑی اپنے لیے مصروفیات ڈھونڈ رہے ہیں وہاں بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر ہیر اسٹائلسٹ بن گئے۔

بھارتی بیٹسمین خود ہی اپنے بیٹے ارجن ٹنڈولکر کے بال کاٹنا شروع ہوگئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بطور والد اپنے بچوں کے لیے سب کچھ کرنا پڑتا ہے۔

سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ کھیلنا یا ان کے بال سنوارنا، سب کرنا پڑتا ہے۔

Facebook Comments