جمعرات 28 مارچ 2024

دنیا کی پہلی تھری ڈی اینکر متعارف

دنیا کی پہلی تھری ڈی اینکر متعارف

چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پہلی تھری ڈی اے سے چلنے والی نیوز اینکر متعارف کروادی۔

یہ تھری ڈی اینکر اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے جو آسانی سے گھوم سکتی ہے اور چہرے کے پیچیدہ تاثرات بھی ڈسپلے کرسکتی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ وہ مختلف منظر ناموں کے مطابق اپنے لباس اور بالوں کی طرز میں بھی تبدیلی لاسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مستقبل میں مزید خبروں کے منظر ناموں کو پیش کیا جائے گا، ورچوئل ویمن رپورٹر نے مزید کہا کہ میرے تاثرات اور نقل و حرکت کو بہتر اور اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

Facebook Comments