منگل 23 اپریل 2024

پی سی بی 25 کھلاڑیوں کو انگلینڈ بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے

پی سی بی 25 کھلاڑیوں کو انگلینڈ بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) دورہ انگلینڈ کے لیے 25 کھلاڑیوں کو انگلینڈ بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیکٹرز نے ممکنہ کھلاڑیوں کے لیے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے، کہا جارہا ہے کہ کیمپ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں پر حتمی مشاورت عید تعطیلات کے بعد ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا ٹریننگ کیمپ جون کے اوائل میں لگانے اور ٹریننگ کیمپ میں 30 کھلاڑیوں کو بلائے جانے کا امکان ہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام 21 کھلاڑی کیمپ کا حصہ ہوں گے۔ فواد عالم سمیت ایسے کھلاڑی جو حالیہ اسکواڈز کا حصہ ہیں لیکن کنٹریکٹ میں شامل نہیں ، اُن کو بلایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق محمد عامر، وہاب ریاض، شعیب ملک اور محمد حفیظ کے لیے بھی مشاورت جاری ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی ہونے پر شعیب ملک اور محمد حفیظ کا کیس کمزور پڑ سکتا ہے۔

محمد عامر اور وہاب ریاض بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل نہیں تھے۔ ‏ محمد عامر کو ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کرنے کے زیادہ امکانات ہیں۔

Facebook Comments