جمعرات 28 مارچ 2024

چینی، آٹا چوری کے ذمے دار عمران خان خود ہیں: زاہد خان

چینی، آٹا چوری کے ذمے دار عمران خان خود ہیں: زاہد خان

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ چینی اور آٹا چوری کے ذمے دارعمران خان خود ہیں۔

ایک بیان میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ترجمان زاہد خان کا کہنا ہے کہ آٹا اور چینی کی چوری ہوئی، قوم کی جیبوں سے پیسہ نکالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان عوام کو بے وقوف بناتے رہے کہ آٹا اور چینی چوروں کو پکڑیں گے، چینی اور آٹا ایکسپورٹ کی اجازت وزیرِ اعظم اور کابینہ نے دی۔

ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ قوم کا حافظہ اتنا کمزور نہیں ہے جو وہ بھول جائے کہ حقیقت کیا ہے۔

Facebook Comments