جمعہ 29 مارچ 2024

کراچی: جمعۃ الوداع کے اجتماعات، کہیں احتیاط، کہیں لاپروائی

کراچی: جمعۃ الوداع کے اجتماعات، کہیں احتیاط، کہیں لاپروائی

کراچی میں رمضان المبارک کے آخری جمعے ’جمعۃ الوداع‘ کے موقع پر شہر کی مختلف مساجد میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاط کے ساتھ نمازادا کی گئی تو کہیں لاپروائی اختیار کی گئی۔

بیشتر مساجد میں انتظامیہ اور نمازیوں کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں جبکہ کچھ مساجد میں سماجی فاصلے کے اصولوں کا بالکل خیال نہیں رکھا گیا، شہری کورونا وائرس کو بالکل فراموش دکھائی دیئے۔

جمعۃ الوداع کے موقع پر ملک میں کورونا وائرس کی وباء سے بچاؤ، ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

شہر کی مختلف مساجد میں نمازیوں نے سرکاری ہدایت کے مطابق احتیاطی تدابیر کے ساتھ جمعۃ الوداع کی نماز ادا کی۔

مساجد میں انتظامیہ کی جانب سے نمازیوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ نماز کی ادائیگی کی ہدایات دی گئیں۔

نمازِ جمعۃ الوداع کے خطبات میں دینِ اسلام اور نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر روشنی ڈالی گئی اور رمضان کی فضیلت بیان کی گئی۔

مساجدمیں کورونا وائرس کی وباء سے نجات، ملکی ترقی اور خوش حالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں، اس موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے تھے۔

Facebook Comments