جمعہ 29 مارچ 2024

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی تعطیلات میں بھی جاری رہیں گی، علیم خان

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی تعطیلات میں بھی جاری رہیں گی، علیم خان

پنجاب کے صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کاکہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی تعطیلات میں بھی جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی سخت ہدایات پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،گوجرانوالہ، لیہ،خانیوال ،منڈی بہاؤ الدین، چکوال ، بہاولنگر میں ذخیرے پکڑے گئے ۔

علیم خان کاکہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان، وہاڑی، میلسی اور کوٹ ادو سے بھی گندم کی بھاری مقدار برآمد ہوئی ہے، جبکہ مجموعی طور پر 90ہزار سے زائد گندم کی بوریاں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے پنجاب کے 10اضلاع میں گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 762مقامات پر چھاپے مار ے گئے ہیں اور 213 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

Facebook Comments