جمعہ 29 مارچ 2024

فیصل آباد: پابندی کے باوجود ہال میں شادی، دولہا اور باراتی گرفتار

فیصل آباد: پابندی کے باوجود ہال میں شادی، دولہا اور باراتی گرفتار

پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں قانون توڑنا دولہا کو مہنگا پڑھ گیا، پابندی کے باوجود غیر قانونی طور پر میرج ہال میں جاری شادی کی تقریب پر اسسٹنٹ کمشنر نے چھاپہ مار کر دولہا کو والد اور ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے دولہا کو 12 باراتیوں سمیت قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر عمر مقبول کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ کنال روڑ پر واقع ایک میرج ہال میں پابندی کے باوجود شادی کی تقریب جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ہال پر چھاپہ مارا گیا جس کے دوران دولہا اور اس کے والد سمیت 20 سے زائد باراتیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد علی کے حکم پر دولہا اور اس کے 12 ساتھیوں کو قرنطینہ مرکز منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ لینے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

کنال روڈ پرواقع اس غیرقانونی طور پر شادی کرانے والے میرج ہال کے مالک کے خلاف بھی قانونی کاوروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

Facebook Comments