منگل 23 اپریل 2024

پریانکا نے نک کے ساتھ لی پہلی تصویر شیئر کر دی

پریانکا نے نک کے ساتھ لی پہلی تصویر شیئر کر دی

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے امریکی شوہر گلوکار نک جوناس کے ساتھ لی گئی پہلی سیلفی شیئر کرتے ہوئے نک سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

پریانکا چوپڑا سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور آئے دن خود سے، اپنی نجی زندگی اور کام سے متعلق اپنے مداحوں کو با خبر رکھتی ہیں، اس بار انہوں نے پکچر اور ویڈیوز شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ ایک خوبصورت کیپشن کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔

اپنے شوہر کے ہمراہ لاس اینجلس، کیلیفورنیا کے ڈوجر اسٹیڈیم میں لی گئی تصویر پر یانکا چوپڑا نے نک جوناس کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ آج کے دن 2 سال پہلے لی گئی ہماری سب سے پہلی سیلفی، اس کے بعد آپ نے میرے ہر دن کو خوبصورت اور خوشگوار بنا دیا، میں آپ سے پیار کرتی ہوں ، مجھ سے مل کر ہماری زندگی خوبصورت بنانے کے لیے شکریہ۔‘

پریانکا کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر پر نک جوناس نے بھی پیار کا اظہار کرتے ہوئے کمنٹ کیا کہ ’یہ دو سال میری زندگی کے بہترین سال تھے، میں آپ سے پیار کرتا ہوں ۔‘

پریانکا اور نک جوناس کی اس سیلفی پر دیگر نامور فنکاروں نے بھی محبت کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کی تعریف کی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ۔

Facebook Comments