ھفتہ 20 اپریل 2024

پشین: فائرنگ کے مزید 2 زخمی دم توڑ گئے

پشین: فائرنگ کے مزید 2 زخمی دم توڑ گئے

بلوچستان کے ضلع پشین میں گزشتہ روز ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے مزید 2 افراد دم توڑ گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق مزید 2 زخمیوں کے انتقال کرنے کے بعد اس واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہو گئی۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز گھریلو ناچاقی پر ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنے سگے بھائی سمیت 4 افراد کو زخمی کر دیا تھا۔

لیویز ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد گزشتہ روز ہی انتقال کر گئے تھے۔

واقعے کے بعد اہلِ علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

لیویزذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments