جمعہ 19 اپریل 2024

جنک فوڈ سے بچنے کیلئے 7 مفید ٹپس

جنک فوڈ سے بچنے کیلئے 7 مفید ٹپس

صحت مند، لمبی اور بھر پور زندگی کا براہ راست تعلق غذا سے ہے، کم اور قدرتی غذاؤں کا استعمال صحت کے لیے نہایت مفید ہے جبکہ جنک فوڈ، مرغن غذائیں صحت خراب کرنے کے ساتھ زندگی میں بھی کمی کا سبب بنتی ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق وزن جتنا کم اور کمر جتنی پتلی ہوگی اتنی ہی طویل زندگی جینے کے مواقع بڑھ جاتے ہیں ، قدرتی، مثبت اور متوازن غذا لینے کے بے شمار فوائد ہیں جبکہ پروسیسڈ یا جنک فوڈ انسانی صحت کے لیے نہایت مضر ہے جس کے نتیجے میں تیزی سے وزن بڑھنا، قوت مدافعت کمزور ہونا، معدہ اور جگر کی کاکردگی متاثر جبکہ دل اور خون کے عارضے بھی لاحق ہوجاتے ہیں۔

صحت مندانہ غذا لینے سے نا صرف آپ صحت مند بلکہ آپ کی خوبصورتی برقرار رہتی ہے ، فاسٹ فوڈ کھانے کے نتیجے میں موٹاپا، نظر کمزور، جلد اور بال خراب اور چہرے پر جھریاں جلدی آجاتی ہیں۔

طبی ماہرین اور ماہرین غذائیت ڈائیٹنگ کے حق میں بھی نہیں ہیں، ڈائیٹنگ کے سبب انسان ایک ہی طرح کی غذا سے بہت جلد اُکتا جاتا ہے اور ڈائیٹنگ پیرئیڈ ختم ہوتے ہی پہلے سے زیادہ مرغن غذاؤں کا استعمال شروع کر دیتا ہے، دوسری جانب مکمل غذائیت نہ ملنے سے کمزوری، چہرے پر روکھا پن ، بال اور جلد بے جان ہو جاتے ہیں، تجویز کیا جاتا ہے کہ سب کھائیں مگر اعتدال میں رہ کر اور فاسٹ فوڈ سے مکمل کنارہ کشین۸ئئی،ییییی۔ اختیار کر لیں ۔

بازار کے بنے کھانے ، جنک فوڈ سے بچنے کے لیے کیا کیا جائے ؟

گھر میں صرف صحت مند غذائیں لائیں

جنک فوڈ سے بچنے کیلئے 7 مفید ٹپس
مارکیٹ میں شاپنگ کے دوران طرح طرح کی غذائیں دیکھ کر خرید لی جاتی ہیں، گھر میں موجود اُن غذاؤں کو وقت بے وقت کھایا بھی جاتا ہے، شاپنگ کرتے وقت صحت مند اور قدرتی غذاؤں کی فہرست بنا کر جائیں اور بس وہی خرید کر لائیں، گھر میں مثبت، قدرتی غذائیں جمع رکھیں اور وقت بے وقت کی بھوک میں اس کا استعمال کریں۔

ناشتے میں پروٹین کا استعمال لازمی کریں

جنک فوڈ سے بچنے کیلئے 7 مفید ٹپس
اپنی غذا میں بڑا حصہ پروٹین کا رکھیں، ناشتے میں پروٹین لازمی استعمال کریں، پروٹین حاصل کرنے کے لیے سفید گوشت ( وہائٹ میٹ ) یعنی مچھلی ، مرغی کا استعمال کریں، انڈہ، دالیں ، ہرے پتے والی سبزیاں ، پنیر کا استعمال بھی اپنی غذا میں رکھیں۔ ناشتے میں پروٹین کے استعمال سے وزن میں کمی اور میٹابالزم تیز ہوتا ہے ۔

کھانے پینے کی منصوبہ بندی کریں

جنک فوڈ سے بچنے کیلئے 7 مفید ٹپس
اس بات کو یقینی بنائیں کے آپ کی غذا میں دالیں، سبزیاں ، پھل اور گوشت سب کچھ شامل ہے، غذا کی منصوبہ بندی کے ساتھ چلنے سے انسانی جسم کو مطلوب وٹامنز اور منرلز کی کمی نہیں ہوتی جس کے سبب ہارمونز بھی متوازن رہتے ہیں اور متعدد بیماریوں سے بچت بھی ہو جاتی ہے ، سب کھائیں مگر اعتدال میں رہ کر ۔

جوس کے بجائے پھل کھائیں

جنک فوڈ سے بچنے کیلئے 7 مفید ٹپس
کوشش کریں کے فریش جوس کے بجائے پورا پھل گودے سمیت کھائیں ، بہت سارے پھل فائبر سے بھر پور ہوتے ہیں جس کے سبب معدے اور آنتوں کی صفائی بھی ہو جاتی ہے، ڈبے اور آرٹیفشل فلیور جوسز سے اجتناب کریں۔

خشک میوہ جات کا استعمال لازمی کریں

جنک فوڈ سے بچنے کیلئے 7 مفید ٹپس
ڈرائے فروٹس کو غذائیت کا پاور ہاؤس بھی کہا جاتا ہے، انہیں سپر فوڈز میں بھی شمار کیا جاتا ہے، ان میں پروٹین، وٹامنز ، منرلز اور قدرتی تیل کی موجودگی صحت کے لیے نہایت موزوں ہے، روزانہ ہلکی پھلکی بھوک کے وقت خشک میوہ جات کا استعمال کرنا چاہیے۔

معدے اور آنتوں کا خاص خیال رکھیں

جنک فوڈ سے بچنے کیلئے 7 مفید ٹپس
انسانی جسم میں اور معدے اور آنتوں کا بڑا اہم کردار ہے ، نظام ہاضمہ درست بنانے کے لیے اپنی غذا میں پروبائیوٹک کا استعمال لازمی کریں جیسے کے دلیہ ، دہی وغیرہ ۔

پانی کو نظر انداز نہ کریں

جنک فوڈ سے بچنے کیلئے 7 مفید ٹپس
پانی انسانی جسم میں فیول کا کام کرتا ہے، پانی کی کمی کے سبب کئی بیماریاں جنم لے سکتی ہیں، خود کو ڈیہائیڈریٹڈ رکھیں، پانی کے صحیح استعمال سے معدے اور آنتوں کی صفائی سمیت جسم سے مضر صحت مادوں کا بھی صفایا ہو جاتا ہے ۔

Facebook Comments