منگل 16 اپریل 2024

افریقی ملک برونڈی کے صدر اچانک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

افریقی ملک برونڈی کے صدر اچانک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

مشرقی افریقا کے ملک برونڈی کے صدر  پیئر اینکُورن زیزا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

برونڈی کی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 55 سالہ صدر نے ہفتے کو فٹبال میچ میں حصہ لیا تھا اور شام کو طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔

دوران علاج صدر کی طبیعت سنبھل گئی تھی لیکن پیر کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

برونڈی کے صدر پیئر اینکُورن زیزا 2005 سے اقتدار میں تھے اور ان کے انتقال پر حکومت کی جانب سے 7 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جس دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

برونڈی کے صدر سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کرچکے تھے اور اگست میں ان کے سیاسی حلیف نے عہدے کا حلف اٹھانا تھا۔

Facebook Comments