جمعہ 19 اپریل 2024

اداکارہ سارہ خان نے محبت کا اعتراف کرلیا

اداکارہ سارہ خان نے محبت کا اعتراف کرلیا

کراچی : معروف پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے محبت کا اعتراف کرلیا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس سے محبت کرتی ہیں۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں سارہ خان نے پہلی بار اپنی محبت کے حوالے سے لب کشائی کی اور اعتراف کیا کہ وہ کسی کی محبت میں گرفتار ہوگئی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’سب کو محبت ہوتی ہے اور ضروری نہیں کہ صرف کسی انسان سے ہو، میری سب سے پہلی محبت میری امّی ہیں اور امی کی محبت کا لیول اسے کوئی میچ نہیں کرسکتا چاہے وہ میرا شوہر ہی کیوں نہ ہو‘۔

سارہ خان نے بتایا کہ دوسرے میرے بابا ہے جن سے میں محبت کرتی ہوں اور ان کی محبت کے لیول تک بھی کوئی نہیں پہنچ سکتا فیملی کے بعد جس سے میں محبت کرتی ہوں وہ میرا شوہر ہوگا‘۔

ایک سوال کے جواب میں سارہ خان نے بتایا کہ ’ہاں مجھے ایک شخص سے محبت ہوگئی ہے لیکن مجھے اس بارے میں بات کرنا اچھا نہیں لگتا اور میرے کا گھر کا ماحول بھی ایسا نہیں ہے، میں اس رشتے سے متعلق تب بتاوں گی جب میں اس کے نکاح میں ہوں‘۔

واضح رہے کہ سارہ خان متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں اور انہوں نے کچھ عرصہ قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’تم میری ہو‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جس میں فیصل قریشی اور اعجاز اسلم بھی موجود تھے۔

Facebook Comments