بدہ 17 اپریل 2024

وہ تڑپتی رہی لیکن دیوقامت اژدھا زندہ نگل گیا

وہ تڑپتی رہی لیکن دیوقامت اژدھا زندہ نگل گیا

بیجنگ: چین میں دیوقامت اژدھا کسان کی بکری زندہ نگل گیا، بکری تڑپتی رہی اور اپنی جان بچانے کی ہرممکن کوشش کی لیکن خونخوار اژدھے نے بلآخر اسے اپنا نوالہ بنا لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ چین کے صوبے ’فوجیان‘ میں پیش آیا، جہاں کھیت میں لمبا اژدھا گھس آیا اور کسان کی بکری کو دبوچ کر نگل گیا، 10 فٹ لمبے سانپ کو ریسکیو عملے نے پکڑ لیا۔

رپورٹ کے مطابق کسان نے اپنی بکری کو سانپ کے منہ میں دکھا تو اس نے فوراً محکمہ جنگلات کو فون کیا جس کے بعد ریسکیو عملے کی پانچ رکنی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور اژدھے کو پکڑ کر دوبارہ جنگل میں چھوڑ دیا۔

’پنگلائی‘ نامی کسان کا کہنا تھا کہ جب اس نے سانپ کو دیکھا تو اس وقت تک وہ پوری بکری نگل چکا تھا، بہ مشکل اس کے پیر نظر آرہے تھے۔ ’برمیز‘ نسل کا اژدھا دنیا کے 5 بڑے سانپوں کی نسل میں سے ایک ہے۔

خیال رہے کہ چین میں جانورں کو نقصان پہنچانے یا ہلاک کرنے کی سخت سزا کا قانون ہے، اسی کے پیش نظر شہری کسی سانپ یا جنگی جانور کو نقصان نہیں پہنچاتے بلکہ ہنگامی حالت میں متعلقہ اداروں کو فون کرتے ہیں۔

Facebook Comments