منگل 19 مارچ 2024

کورونا سے محفوظ فضائی سفر کیلئے تھری ڈی پرنٹڈ ائیر شیلڈ متعارف

کورونا سے محفوظ فضائی سفر کیلئے تھری ڈی پرنٹڈ ائیر شیلڈ متعارف

فضائی سفر کو جراثیم بالخصوص کورونا وائرس سے محفوظ بنانے کے لیے امریکی کمپنی نے تھری ڈی پرنٹڈ ائیرشیلڈ متعارف کرا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ڈیوائس ہوائی سفر کے دوران مسافروں تک پہنچنے والی ہوا کو صاف کرنے کا کام کرتی ہے۔

تھری ڈی پرنٹڈ ائیرشیلڈ مسافروں کی سیٹ کے اوپر لگے سروس یونٹ کے ائیر وینٹس میں نصب کی جاتی ہے، ڈیوائس یقینی بناتی ہے کہ وینٹ سے آنے والی ہوا میں ممکنہ طور پر موجود ڈراپلیٹس اور جراثیم مسافروں تک نہ پہنچ پائیں۔

اس ائیر شیلڈ میں سفر کے دوران پڑھنے کے لیے روشنی کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ دنیا بھر میں سفر سے متعلق بھی خاص احتیاط کی جا رہی تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

Facebook Comments