جمعہ 19 اپریل 2024

سعودی عرب میں لاک ڈاؤں کے بعد معمولات زندگی بحال

سعودی عرب میں لاک ڈاؤں کے بعد معمولات زندگی بحال

سعودی عرب میں 90 روز کےلاک ڈاؤں کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے، سڑکوں پر دفاتر جانیوالوں اور کاروبار کرنے والی گاڑیوں کا رش نظر آیا۔

ذرائع کے مطابق ٹریفک کا عملہ شاہراہوں پر تعینات ہے اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں مصروف ہے۔

جدہ میں آج سے مارکیٹس ،بیوٹی پالر، باربر شاپ، کاروباری مراکز کھل گئے ہیں جبکہ حکام کی جانب سے تمام کاروباری مراکز کو ایس او پیز پر عمل درآمدیقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

کورونا وائرس، سعودی عرب میں کرفیو ختم، معیشت بحال، برازیل بھی دس لاکھ متاثرین والا ملک بن گیا

واضح رہے کہ سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 3941نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ کووِڈ-19 کا شکار مزید 46 مریض وفات پاگئے ہیں۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں اب کرونا وائرس کے کل کیسوں کی تعداد 154233 ہوگئی ہے۔

Facebook Comments