ھفتہ 20 اپریل 2024

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امیدواروں کے لیے بڑی خبر

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امیدواروں کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد: وفاقی تعلیمی بورڈ کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امیدواروں کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی، تعلیمی بورڈ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان جولائی میں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے میٹرک کے نتائج کا اعلان جولائی کے پہلے ہفتے کیا جائے گا، جبکہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان تیسرے ہفتے میں ہوگا، بورڈآف گورنرز کا اجلاس30جون کو طلب کرلیا گیا۔

اجلاس میں آئی بی سی سی اور فیڈرل بورڈ کی گائیڈلائن کی منظوری دی جائے گی۔ امتحانات منسوخی اور پروموشن پالیسی کی منظوری بورڈآف گورنر سے لی جائے گی۔ وفاقی وزارت تعلیم نے اصولی منظوری دے دی۔

جبکہ وفاقی تعلیمی بورڈ کو مراسلہ بھی جاری کیا جاچکا ہے۔

دوسری جانب فاقی وزارت تعلیم نے ٹرائل بنیاد پر اسکول کھولنے سے متعلق صوبوں سے تجاویز طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزارت تعلیم نے 2 جولائی کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس طلب کرلی ہے، کانفرنس میں اسکولز کھولنے یا مزید بند رکھنے سے متعلق معاملہ زیر بحث لایا جائے گا۔

وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ صوبے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق پلان23جون تک بھجوائیں۔ طلبا اور اساتذہ کو وبا سے محفوظ رکھنے کے اقدامات کو پلان کا حصہ بنایا جائے۔

Facebook Comments