منگل 19 مارچ 2024

ملک میں کرونا وائرس کے حوالے سے بڑی خوشخبری

ملک میں کرونا وائرس کے حوالے سے بڑی خوشخبری

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 4 ہزار 471نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 89 افراد اس وائرس کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار 88 ہوگئی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 3 ہزار 590 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 1 لاکھ 6 ہزار 75مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 71 ہزار 458مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 69 ہزار 628ہو چکی ہے، جبکہ 1 ہزار 89کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 66ہزار 943مریض سامنے آئے ہیںجبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ 1 ہزار 435 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 21 ہزار 997ہو چکی ہے جبکہ اموات 821ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 10 ہزار 912کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 101 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 9 ہزار 445مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 102افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 1 ہزار 288 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 22 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 845 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 20 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Facebook Comments