جمعہ 26 اپریل 2024

دنیا کا پہلا 25 منزلہ سونے کا ہوٹل، ایک رات قیام کا کرایہ کتنا؟

دنیا کا پہلا 25 منزلہ سونے کا ہوٹل، ایک رات قیام کا کرایہ کتنا؟

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویت نام کے ایک ڈویلپر نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے سونے کا پچیس منزل ہوٹل تعمیر کیا ہے جو اپنی نوعیت کا دنیا میں پہلا ہوٹل ہے، ہنوئی میں تعمیر شدہ اس پُر تعیش ہوٹل میں گولڈ پلیٹڈ ٹائلز کا استعمال ہوا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ دنیا کا مہنگا ترین ہوٹل ہے، جہاں ایک رات کا قیام 250 امریکی ڈالر ہے، پہلے سونے کا ذکر صرف زیورات کی حد تک محدود تھا لیکن اب یہ در و دیوار تک بھی پہنچ گیا ہے، ویت نام میں تعمیر کردہ یہ ہوٹل 5 ہزار رقبے پر قائم ہے، جس کی تزئین و آرائش، کھڑکیاں، دروازے اور عمارت کے بیرونی حصوں پر سونے کا پانی چڑھایا گیا ہے، یہ ہوٹل دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا گولڈ پلیٹیڈ ہوٹل ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے ایکسٹیریئر پر 24 قیراط کے سونے کی پلیٹ چڑھائی گئی ہے، جب کہ 5 ہزار اسکوائر میٹر پر سنہری ٹائلز لگی ہوئی ہیں، 25 منزلہ اس عمارت کے اندرونی حصوں پر بھی سنہری اشیا سے سجاوٹ کی گئی ہے۔

کموڈ اور باتھ ٹب سے لے کر نلکوں تک اور چمچے، پلیٹ اور پیالیوں سے لے کر عمارت کے سوئمنگ پول ایریا تک ہر چیز سنہری رنگ میں چمک رہی ہوتی ہے۔

ویتنام کا یہ پہلا پرتعیش گولڈ پلیٹڈ ہوٹل وسیع سطح پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

Facebook Comments