جمعہ 29 مارچ 2024

کورونا کے باعث بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا ملتوی

کورونا کے باعث بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا ملتوی

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی جانب سے  سری لنکا کرکٹ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے جب کہ  نئی تاریخوں کا اعلان باہمی مشاورت سے بعد میں کیا جائے گا۔

 

بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کو جولائی اور اگست میں اپنے دورہ سری لنکا میں 3 ٹیسٹ میچ کھیلنے تھے جب کہ حال ہی میں نیوزی لینڈ کرکٹ نے بھی اپنا بنگلادیش کا دورہ ملتوی کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم بھی کورونا کے باعث اپنا دورہ سری لنکا ملتوی کرچکی ہے ۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں معاشی، تجارتی اور کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہیں جب کہ کئی بڑے میگا ایونٹس بھی ملتوی کردیے گئے ہیں جن میں اولمپک گیمز بھی شامل ہے۔

رواں سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد بھی خطرے میں ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ اس کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ ماہ ہوگا۔

Facebook Comments