جمعرات 25 اپریل 2024

قومی کرکٹرز کی دوسری کورونا ٹیسٹنگ آج ہوگی

قومی کرکٹرز کی دوسری کورونا ٹیسٹنگ آج ہوگی

پی سی بی کے مطابق لاہور میں ٹیم مینجمنٹ کے اراکین کی ٹیسٹنگ بھی آج کی جائے گی،جبکہ پہلی ٹیسٹنگ میں پازیٹو آنے والے 10 کھلاڑیوں اور ایک آفیشل کی دوسری ٹیسٹنگ کل ہوگی ۔

قومی اسکواڈ کے 4 ریزرو کھلاڑیوں کی پہلی ٹیسٹنگ گزشتہ روز کروائی گئی تھی جن کی رپورٹس آج پی سی بی کو موصول ہوں گی۔

واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستانی اسکواڈ 28 جون کو خصوصی پرواز سے روانہ ہوگا۔

Facebook Comments